ریاست

بینکنگ سیکٹر میں راج بھاشا ہندی کا استعمال ضروری

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-January-2019

پٹنہ، (تاثیر بیورو) نگر راج بھاشا نفاذ کمیٹی کی 70ویں میٹنگ میں ریزرو بینک آف انڈیا کے ریزنل ڈائریکٹر نیلن پرکاش ٹوپنو کی صدارت میں آج پٹنہ میں منعقد کی گئی میٹنگ میں پٹنہ کے سبھی پبلک سیکٹر بینکوں کے کنٹرولنگ انچارج اور راج بھاشا افسران نے شرکت کی۔ میٹنگ میں راج بھاشا محکمہ وزارت داخلہ حکومت ہند کے نمائندہ کی شکل میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر (نفاذ) ریزنل نفاذ دفتر کولکتہ نرمل کمار دوبے موجود تھے۔ اپنے خطاب میں ریزنل ڈائریکٹر ٹوپنے نے کہا کہ نگر راج بھاشا نفاذ کمیٹی (بینک) بینکوں کے کنٹرولنگ انچارجوں اور راج بھاشا افسران کو راج بھاشا اوربینکنگ سے متعلق اہم موضوعات پر بات چیت کرنے کے لئے ایک اسٹیج مہیا کراتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بینکنگ صنعت کسی بھی معیشت کا ایک اہم حصہ ہے۔ جو عوام سے جرا ہوتا ہے۔ اس لئے بینک کاروبار کے کاموں میںعام آدمی کی حصہ داری ضروری ہے اور اس سمت میں صارفین کی اپنی زبان میں بات چیت کرنا ضروری ہے۔ چاہے وہ ہندی ہو یادیگر علاقائی زبان، انہوں نے کہا کہ ہم ہندی کا استعمال صحیح معنوں میں تبھی بڑھا سکتے ہیں جب ہمیں ہندی سے محبت ہوگی اور اپنے روٹین کے کاموں میں ہندی کا استعمال کر کے فخر محسوس کریں گے۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے نرمل کمار دوبے نے پٹنہ کے ذریعہ راج بھاشا ہندی کے موثر استعمال کے سمت میں کی جارہی کوششوں کی ستائش کی۔ اور راج بھاشا پالیسی کے نفاذ کے سلسلے میں وزارت داخلہ حکومت ہند کے نئے گائڈ لائن اور اس سمت میں کی جارہی نئی سرگرمیوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

About the author

Taasir Newspaper