ہندستان ہندوستان

جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے لالو کی ضمانت عرضی خارج

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-January-2019

رانچی (یو این آئی) جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے چارہ گھوٹالہ کے ایک معاملے میں آج بہار کے سابق وزیراعلیٰ اور راشٹریہ جنتادل (آر جے ڈی) سپریمو لالو پرساد یادو کی ضمانت عرضی خارج کر دی ہے۔جسٹس اپریش کمار سنگھ کی عدالت نے یہاں معاملے میں سماعت کے بعد آرجے ڈی صدر کی ضمانت عرضی خارج کر دی۔ اس سے قبل 4 جنوری 2019 کو مسٹر یادو اور مرکزی جانچ بیورو کے وکلاء کی دلیلوں کو سننے کے بعد عدالت نے اپنا فیصلہ آج کیلئے محفوظ رکھ لیا تھا۔ واضح رہے کہ مسٹر یادو کی جانب سے داخل عرضی پر 21 دسمبر 2018 کو سماعت ہونی تھی جو چار جنوری 2019 تک کے لئے ملتوی کردی گئی تھی۔ آر جے ڈی سپریمو نے اپنی بڑھتی عمر اور صحت کا حوالہ دیتے ہوئے ضمانت کیلئے عرضی داخل کی تھی۔ آرجے ڈی سپریمو چارہ گھوٹالہ کے معاملے میں اس وقت جیل میں ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper