فن فنکار

دپیکا نے اپنی آفیشل ویب سائٹ لانچ کردی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-January-2019

ممبئی،(پی ایس آئی)بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے شادی کے بعد اپنی پہلی سالگرہ پر مداحوں کو شاندار تحفہ دیدیا۔دپیکا نے 5 جنوری کو اپنی 33 ویں سالگرہ کے موقع پر انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو خاص تحفہ دیتے ہوئے بتایا کہ اب ان کے مداح ان کی آفیشل ویب سائیٹ ’دپیکا پڈوکون‘ ڈاٹ کام پر ان کے کام اور زندگی سے متعلق معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔دپیکا نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے ’لائیو ناؤ‘ کے ساتھ ویب سائیٹ کا ایڈریس بھی دیا۔دوسری جانب ویب سائیٹ کا اعلان کرتے ہی ویب سائیٹ کا سرور سسٹم بیٹھ گیا اور لوگوں کو ان کی ویب سائیٹ تک رسائی میں مشکلات پیش آئیں۔دپیکا پڈوکون پہلی اداکارہ نہیں جنہوں نے اپنی ویب سائیٹ متعارف کرائی ہو، اس سے قبل بھی اداکارائیں اپنی ویب سائیٹ متعارف کرا چکی ہیں۔دپیکا اور رنویر سنگھ گذشتہ رات ہی سری لنکا میں چھٹیاں گزار کر ممبئی پہنچے اور ایئرپورٹ پر دیپ ویر میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔واضح رہے دپیکا پڈوکون اپنی نئی آنے والی فلم ’چھپک‘ کی شوٹنگ میں جلد نظر آئیں گی جس میں وہ تیزاب حملے کا شکار بننے والی لڑکی کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔

About the author

Taasir Newspaper