ریاست

ذیلی اسپتال کی بدحالی کوجلددرست کرےسرکار:انکت پانڈے

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-January-2019

مشرقی چمپارن، (محمداکرم) چلوگائوں کی طرف تحریک کے تحت آج موتیہاری بلاک حلقہ کہ باس من گائوںمیں موجودذیلی ہیلتھ سنٹرکے جڑجڑحالت اوراسپتال میں دوا اورڈاکٹرکی سہولیات کم ہونے کولے کربہارنویووک سیتاکے زیرنگرانی میں گائوں کے سبھی بزرگوں اورگارجین کے اسپتال مرکزپرضلع صحت سمیتی کے خلاف جم کرہنگامہ آرائی کی۔سیناکے بانی انکت پانڈے نے کہاکہ جب سے یہ ذیلی اسپتال بناہواہے اس وقت سے اب تک یہاںنہ کوئی ڈاکٹرآتے ہیں اورنہ ہی کوئی اے این ایم دیدی آتی ہیں۔نہ ہی کسی بھی طرح کی دواکی سہولت ہیں۔ذیلی صحت مرکزجوباس من گائوں میں موجودہے ۔اس کی حالت ضلع صحت سمیتی بھی ک؎خاموش ہے اوراس بدحالی کی حالت کی ذمہ داری صرف ضلع صحت سمیتی ہے۔وہیں پانڈے نے مزیدبتایاکہ سول سرجن کادھیان اس اسپتال پرنہیں ہے ۔وہیں بہارنویوک سیناکے ضلع سکریڑی ٹنکوسری واستونے کہاکہ اگرجلدسے جلداس اسپتال کی طرف اگردھیان نہ دیاگیااورڈاکٹرس کوبحال نہ کیاگیاتواس کے لئے ہیڈکواٹرموتیہاری میں احتجاج کریں گے۔موقع پرگڈوکشواہا،منٹومشرا،راہل سنگھ،مکیش مشرا،سوبھاش گپتا،وکاس گپتا،راجیش گپتا سمیت درجنوں لوگ موجودتھے۔

About the author

Taasir Newspaper