ریاست

ریلوے لائن کے کنارے سے لا ش برآمد

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-January-2019

بلیا؍ بیگو سرائے ( بی کے گلشن )برونی کٹیہار ریل سکشن کے تحت لکھمنیا ں ریلوے اسٹیشن سے پورب جانی پور ریلوے گمتی نمبر33 سے ایک سو گز پچھم اپ ریلوے لائن کے کنارےسے جمعہ کی صبح بلیا پولس کے ذریعہ ایک نو جوان کی لاش کو برآمد کیاگیاہے ۔ایک گھنٹوں کے جدو جہد کے بعد لاش کی شناخت کرلی گئی ہے ۔صاحب پور کما ل تھانہ کے تحت سنہا مغربی ٹولہ باشندہ محمد احد کا 28 سالہ بیٹا محمد اشتیاق کی شکل میں کی گئی ہے ۔جسکادماغی توازن ٹھیک نہیں رہنے کی وجہ کر گھر سے شام اور صبح میں نکلتا تھا۔

About the author

Taasir Newspaper