ریاست

سڑک پر پانی کیچڑ سے آمدورفت متاثر،راہگیروں کوہورہی ہے پریشانی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-January-2019

بتیا،(انیس الوریٰ)،نوتن بلاک کے دھوم نگر پنچایت سے ضلع ہیڈکوارٹر کوجوڑنے والی مین سڑک کے سنت جیویرس ہائی اسکول کے مین دروازے سے لے کر مہادیو نہر چوک تک کچھ لوگوں نے سڑک کے بیچ وبیچ توڑ کر پانی بہانے لگاہے۔ جس سےکیچڑ ہوجانے سے ٹریفک میں رکاوٹ پیدا ہو رہاہے۔وہیں مذکورہ سڑک سے آمدورفت کرنے والے راہگیروں اور اسکول کے طلباو طالبات کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ آبی جماؤاور کیچڑ کی وجہ سے بائک اور سائیکل سوار ہمیشہ گرکر زخمی ہو رہے ہیں۔اس سے نجات دلانے کے لئے کسی کی بھی نظر مذکورہ سڑک پر نہیں پڑ رہی ہے۔اسمسئلہ سے نجات کے لئے سماجی کارکن ونائب پرمکھ سروج دیوی،مکھیا شکنتلا دیوی، نائب مکھیا سائرہ خاتون، سرپنچ لالمتی دیوی، نائب سرپنچ كرشاوتی دیوی نے ضلع مجسٹریٹ کو ایک درخواست دے کر سڑک کے اوپر بہائے جانے والے کیچڑ اور پانی سے نجات کے لئے فریاد کیا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper