سیاست سیاست

شاہ فیصل کا استعفیٰ مودی حکومت کو قصوروار ٹھہراتا ہے:چدمبرم

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-January-2019

نئی دہلی،(یو این آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے انڈین ایڈمنسٹریٹیو سروس(آئی اے ایس) کے افسر شاہ فیصل کے استعفی پر نریندرمودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ فیصلہ نے جو کچھ بھی کہا ہے اس سے حکومت کٹہرے میں کھڑی ہوتی ہے۔جموں و کشمیر سے پہلے ٹاپر آئی اے ایس مسٹر فیصل نے بدھ کو استعفی دیتے ہوئے کشمیر میں مسلسل ہونے والے قتل کو اس کی بنیادی وجہ بتایا تھا۔جمعرات کو سابق مرکزی وزیر نے فیصل کے استعفی پر کئی ٹوئٹ کئے۔ انہوں نے فیصلے کے استعفی کا ذکر کرتے ہوئے کہا ’‘دنیا ان کے درد اور غصے پر توجہ دے گی۔‘‘ انہوں نے لکھا فیصل نے جو کچھ بھی کہا ہے وہ نریندر مودی حکومت کو قصور وار ٹھہراتا ہے۔کانگریس رہنمانے لکھا، ’’ افسوس، لیکن میں آئی اے ایس افسر ( اب استعفی دے چکے) مسٹر شاہ فیصل کو سلام کرتا ہوں ۔

About the author

Taasir Newspaper