ہندستان ہندوستان

صحت خدمات کو بہتر بنانا میری حکومت کی ترجیح: بھوپیش

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-January-2019

رائے پور (ایجنسی): چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ بھوپیش بگھیل نے کہا ہے کہ ریاست میں صحت کے شعبے میں کافی کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ریاستی حکومت چھتیس گڑھ کے دوردراز علاقے کے لوگوں کو بہتر صحت خدمات مہیا کرانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کیلئے دستیاب وسائل کے صحیح استعمال کو یقینی بنایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ آج نیورو سرجنوں کی 4 روزہ بین الاقوامی کانفرنس کے دوسرے دن بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے شمع روشن کر کے اس سیشن کا افتتاح بھی کیا۔ وزیرصحت ٹی ایس سنگھ دیو مہمان اعزازی کے طور پر پروگرام میں موجود تھے۔ وزیراعلیٰ نے ڈاکٹروں سے اپیل کی کہ وہ چھتیس گڑھ میں صحت خدمات کو بہتر بنانے کیلئے اپنے مشورے ریاستی حکومت کو دیں۔ راجدھانی رائے پور کے امبیڈکر اسپتال کی خدمات کو مزید بہتر کیسے بنایا جاسکتا ہے اس سلسلے میں بھی ڈاکٹر اپنے مشورے دیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج کی بھاگ دوڑ بھری زندگی میں ریڑھ کی تکلیف عام ہوگئی ہے۔ لیکن یہ خوشی کی بات ہے کہ اب ریڑھ کی تکلیف کا علاج راجدھانی رائے پور میں ممکن ہے۔

About the author

Taasir Newspaper