دسترخوان

عربی بریانی بنانے کی ترکیب

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 01-January-2019

Ingredients – اجزاء

چاول (بھگودیں ) : 1کلو

گوشت : آدھا کلو

چنے کی دال (اُ بال لیں ) : 250گرام

گھی : 1کپ

ٹماٹر (کاٹ لیں ) : 1کلو

پیاز (لچھے کاٹ لیں ) : 1کلو

آلو (قتلے کا ٹ لیں ) : 1/2کلو

لہسن ،ادرک پیسٹ : 2کھانے کے چمچے

ثابت گرم مصالحہ : 2کھانے کے چمچے

ثابت سفید زیرہ : 2کھانے کے چمچے

نمک : حسبِ ذائقہ

سرخ مرچ پاؤڈر : 2چائے کے چمچے

ہلدی پاؤڈر : 1چائے کا چمچہ

لیموں (ٹکڑے کر لیں ) : 6عدد

بادام (چھیل کر تل لیں ) : 15عدد

کشمش (تل لیں ) : 3چائے کے چمچے

Step by Step Instructions – تیار کرنے کی ترکیب

گوشت میں آدھا نمک ‘ہلدی‘ لیموں کے ٹکڑے ڈال کر اتنا پانی ڈالیں کہ گوشت بھی گل جائے اور چاول پکانے کے لیے یخنی بھی بچے ۔گوشست پندرہ منٹ تک اُبال لیں ۔

اس کے بعد لیموں کے ٹکڑے نکالیں ‘گوشت گل جائے تو یخنی علیحدہ کرلیں ۔تیل گرم کریں اور گوشت کے ٹکڑوں کو ہلکا سا تل لیں

گوشت میں سے آدھا کلو بوٹیوں کو الگ کرکے ریشے بنا لیں ۔

ایک پتیلی میں گھی گرم کریں ۔پیاز کو لائٹ براؤن کرلیں اس کے بعد لہسن ‘ادرک پیسٹ اور ٹماٹر ڈالیں مصالحہ اچھی طرح بھونیں ۔

پھر نمک ‘ سرخ مرچ ‘ سفید زیرہ اورثابت گرم مصالحہ ڈالیں ۔بھنے ہوئے مصالحے میں سے آدھا مصالحہ گوشت کے ٹکڑوں میں ملا دیں

باقی مصالحے میں چاول ‘دال‘آلو‘ریشہ کیا ہوا گوشت اور یخنی ڈال کر دھیمی آنچ پر پکائیے یخنی خشک ہوجائے تو میوہ جات شامل کرکے گوشت کے مصالحہ لگے ٹکڑے اوپر ڈال کر 10منٹ دم پر رکھیں ۔

سر ونگ دش میں پہلے چاولوں کی تہہ بچھا دیں ۔اس کے بعد گوشت کے ٹکڑے ڈال کر پیش کریں ۔

About the author

Taasir Newspaper