سیاست سیاست

عظیم اتحاد نے نتیش کمار کے بیان کے خلاف نکالا مارچ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-January-2019

پٹنہ ، (اسٹاف رپورٹر) :وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے بیان کو لیکر بہار کی سیاست گرما گئی ہے۔ جمعرات کو عظیم اتحاد کی تمام پارٹیوں نے نتیش کمار کے خلاف مورچہ کھولتے ہوئے نہ صرف سڑکوں پر اتر کر مظاہرہ کیا بلکہ راج بھون تک مارچ کرنے کی بھی کوشش کی۔اس درمیان انتظامیہ کے ذریعے روکے جانے پر انہوں نے 7 رکنی وفد کو گورنرہاو?س کی جانب روانہ کیا۔ غور طلب ہے کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے عظیم اتحاد میں شامل ہونے والی وکاس شئل انسان پارٹی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں گزشتہ روز کہا تھا عظیم اتحاد میں سڑک چھاپ لوگ سامل ہو رہے ہیں۔ اس بیان کے خلاف جمعرات کے روز آرجے ڈی ، کانگریس ، ہندستانی عوامی مورچہ ، آرایل ایس پی کے سیکڑوں کارکنان انکم ٹیکس گولمبر پر جمع ہوکر گھنٹوں نعرے بازی کی ۔اسکے بعد انہوں نے راج بھون کی جناب مارچ کیا۔ ہڑتالی موڑ کے قریب روکے جانے پر انہوںنے اپنے 7 رکنی وفد کو گورنر کے پاس بھیجا۔

About the author

Taasir Newspaper