ریاست

غریبوںاور بے سہاروں میں کمبل تقسیم

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-January-2019

نوادہ(نمائندہ)نوادہ ضلع جدیواقلیت سیل کے جنرل سکریٹری سلطان احمد کی جانب سے جامع مسجد شیخ پورہ کے میدان میں سردموسم کے پیش نظر کیمپ لگا کر غریبوں اور سڑک کے کنارے گزربسر کررہے بے سہاروں کے درمیان ۸۰ کمبل تقسیم کیا گیا جس سے ضرورتمندوں کو کافی راحت ملی۔ اس پروگرام کی قیادت مسجد کے پیش امام نے کی انہوں نے کہاکہ اس طرح کافلاحی کام کرنا بڑا کارثواب ہے ۔ہراہل صلاحیت کو ایساہی جذبہ رکھناچاہئے ۔جن لوگوں کوکمبل دیاگیا بہت خوش نظرآئے اورڈھیرساری دعائیں دیں۔اس موقع پر محمدقمرالدین ،وصی احمد سرپنچ،محبوب عالم وارڈممبر،سہیل احمد،محمدنسیم، رسیدامام ،جمال منصوری،منظورومشکورعالم، محمدحیدر،انیس احمد وغیرہ کافی تعدادمیں لوگ موجودتھے۔

About the author

Taasir Newspaper