سیاست سیاست

فلم دی ایکسیڈینٹل پرائم منسٹرپروپیگنڈہ کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے:ممتا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-January-2019

کلکتہ (یو این آئی)سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی زندگی پر بنی فلم”دی ایکسیڈینٹل پرائم منسٹر“ پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اشاروں اشاروں میں وزیراعظم نریندر مودی کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہاکہ مستقبل قریب میں ”Disastrous PM”“فلم بنے گی۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی شمالی 24پرگنہ میں جاترا اتسو کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ فلم”دی ایکسیڈینٹل پرائم منسٹر“کے پیچھے بی جے پی اور وزیر اعظم مودی کی پروپیگنڈمشنری کا ہاتھ ہے۔یہ صرف ڈرامہ بازی کے علاوہ کچھ نہیں جو اگلے انتخاب کے پیش نظر بنائی گئی ہے۔لیکن جلد“The Disastrous Prime Minister”.فلم بھی بنے گی۔وزیرا علیٰ نے کہا کہ میں کانگریس ورکر نہیں ہوں،میری پارٹی ترنمول کانگریس ہے۔وزیرا علیٰ نے کہا کہ ہر ایک کو آئینہ میں دکھنا چاہیے، نہ چہرے پر مسکراہٹ ہے اور نہ ہی مزاح ہے لوگ چہرے کو دیکھ کر کہتے ہیں کہ ”ارے بابا گبر سنگھ آرہا ہے“۔یا جبر سنگھ آرہا ہے۔وزیرا علیٰ نے یہ تبصرہ فلم”دی ایکسیڈینٹل پرائم منسٹر“ کے ریلیز ہونے کے دووگھنٹہ بعد ہی کیا ہے۔خیال رہے کہ کلکتہ کے مرکزی علاقے میں واقع ”ہند آئی نوکس سنیما“میں فلم”دی ایکسیڈینٹل پرائم منسٹر“ کی اسکریننگ ہونی تھی مگر یوتھ کانگریس کے احتجاج کی وجہ سے روک دیا گیا۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پروگرام میں مودی حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں مودی حکومت نے عوام کی فلاح و بہود کیلئے کچھ بھی نہیں۔

About the author

Taasir Newspaper