کھیل

فنچ، ہینڈس کامب اور مارش ٹسٹ ٹیم سے باہر

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 10-January-2019

میلبورن، (یواین آئی) ہندوستان کے خلاف ٹسٹ سیریز گنوانے کے بعد آسٹریلیا نے 24 جنوری سے سری لنکا کے خلاف شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے لیے اپنی ٹیم کے تجربہ کار کھلاڑیوں آرون فنچ، پیٹر هینڈس كامب، مشیل مارش اور شان مارش کو 13 رکنی ٹیم سے باہر کر دیا ہے۔آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان 24 جنوری کو برسبین کے گابا اسٹیڈیم میں سیریز کا پہلا ٹیسٹ کھیلا جائے گا۔ وکٹوریہ کے 20 سالہ بلے باز ول پووسي کو بین الاقوامی ٹیم میں ڈیبو کے لئے بلایا گیا ہے، اکتوبر میں ویسٹرن آسٹریلیا کے خلاف انہوں نے 243 رن بنائے تھے، اگرچہ چھ ہفتے بعد انہوں نےبیماری کی وجہ کرکٹ نہیں کھیلا تھا۔ میٹ رینشا اور جو برنس کو بھی آسٹریلیائی ٹیم میں واپس بلایا گیا ہے۔ رینشا نے آخری مرتبہ مارچ اپریل میں جوہانسبرگ میں اپنا 11 واں ٹیسٹ کھیلا تھا۔ انہیں کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ معاملے کے بعد آخری لمحوں میں بلایا گیا تھا۔ دوسرے کھلاڑی برنس بھی اچھی فارم میں کھیل رہے ہیں اور شی فیلڈ شیلڈ میں 472 رن کے ساتھ پانچویں چوٹی کے اسکورر ہیں ۔29 سالہ بلے باز کے نام 14 میچوں میں تین ٹسٹ سنچری ہیں اور رکی پونٹنگ کے پسندیدہ کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ سبھی تین بلے باز ٹیسٹ میچ سے پہلے سری لنکا کے خلاف ہوبارٹ میں 17 جنوری سے ہونے والے تین روزہ پریکٹس میچ میں گلابی گیند سے کھیلیں گے۔تیسرے نمبر کے مارنس لابس چانگے کو بھی پریکٹس میچ کے لیے آخری الیون میں شامل کیا گیا ہے اور آخری الیون میں وہ بھی ایک دعویدار رہیں گے۔ آسٹریلیا گھریلو میدان پر سری لنکا کے خلاف دو میچوں کی ٹسٹ سیریز کھیلے گا جس کا پہلا میچ دن رات کا ہوگا جبکہ دوسرا میچ ایک فروری کو کینبرا میں کھیلا جائے گا۔ٹیم اس طرح ہے-ٹم پین(کپتان / وکٹ کیپر)، جوش ہیزل وڈ (نائب کپتان)، جو برنس، پیٹ کمنس، مارکس ہیرس، ٹریوس ہیڈ، عثمان خواجہ، مارنس لابسچانگے، ناتھن لیون، ول پووسي، میٹ رین شا، مشیل اسٹارک، پیٹر سڈل۔

About the author

Taasir Newspaper