ہندستان ہندوستان

قومی خواتین کمیشن نے کانگریس صدر راہل گاندھی کو نوٹس بھیجا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-January-2019

نئی دہلی،(محمد گوہر): قومی خواتین کمیشن نے کانگریس صدر راہل گاندھی کو خواتینکے تعلق سے بیان دینے پر نوٹس بھیجا ہے۔ یہ اطلاع کمیشن کی صدرریکھا شرما نے ٹویٹ کرکے دی ہے۔ قومی خواتین کمیشن کی صدرریکھا شرما نے ٹویٹ کر کے کہا کہ راہل گاندھی کا بیان ’ایک عورت سے کہا کہ میری حفاظت کیجیے‘ خواتین مخالف ہے۔ کیا وہ سوچتے ہیں کہ خواتین کمزور ہیں۔ راہل گاندھی سب سے بڑے جمہوری ملک کی وزیر دفاع کو کمزور بتا رہے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ راہل گاندھی نے کل ہی جے پور کی اپنی ایک ریلی میںکہا کہ وزیر اعظم نے پارلیمنٹ میں اپنے دفاع میں ایک خاتون کا سہارا لیا، کیونکہ وہ خود کی حفاظت نہیں کر سکتے تھے۔ راہل نے کہا ’56انچ کا سینے والے چوکیدار بھاگ کھڑے ہوئے اور ایک خاتون سیتا رمن جی سے کہا کہ میری حفاظت کیجئے۔ میں خود کی حفاظت کرنے کے قابل نہیں ہوں۔ ڈھائی گھنٹے تک خاتون ان کی حفاظت نہیں کر سکیں، میں نے تو سیدھا سا سوال کیا تھا، جس کا جی ہاں یا نہ میں جواب تھا، لیکن وہ جواب نہیں دے سکیں‘۔

About the author

Taasir Newspaper