دنیا بھر سے

متنازع جزیروں سے متعلق بیان پر جاپانی سفیر کی طلبی اور روس کا احتجاج

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-January-2019

ماسکو، روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ماسکو میں جاپانی سفیر کو طلب کر کے جاپانی قیادت کے اْس بیان پر سخت احتجاج کیا گیا ہے جو دونوں ملکوں کے بیچ کئی دہائیوں سے تنازع کا باعث جزیروں کے حوالے سے دیا گیا۔جاپانی وزیراعظم شینزو ایبے مذکورہ جزیروں کے حوالے سے کسی معاہدے کے طے پا جانے کے واسطے کوشاں ہیں۔ وہ رواں ماہ روسی صدر ولادی میر پوتین کے ساتھ بات چیت بھی کریں گے۔ تاہم ماسکو کی جانب سے ان جزیروں سے دست بردار ہونے کا کوئی عندیہ نہیں دیا جا رہا۔دونوں ملکوں کے درمیان ان جزیروں کے حوالے سے تقریبا سات دہائیوں سے تنازع جاری ہے۔ سوویت یونین نے دوسری عالمی جنگ کے آخری دونوں میں ان جزیروں پر قبضہ کر لیا تھا۔روسی وزارت خارجہ کی جانب سے بدھ کو رات گئے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس نے جاپانی سفیر کو طلب کیا تا کہ جاپان کے اس بیان پر احتجاج ریکارڈ کرایا جائے جس میں کہا گیا ہے کہ جزیروں کو جاپان کے کنٹرول میں منتقل کرنے کے لیے جزیروں پر مقیم روسیوں کے ساتھ مفاہمت کی ضرورت ہے۔وزارت خارجہ کے بیان میں ٹوکیو کے اس تبصرے پر بھی احتجاج کیا گیا جو اس نے جزیروں پر “قبضے” کے بدلے زرتلافی کی ادائیگی پر روسی انکار کے حوالے سے کیا۔

About the author

Taasir Newspaper