سیاست سیاست

مودی حکومت میں سی بی آئی کا وقارختم:ممتا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-January-2019

کلکتہ (یو این آئی) وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے بی جے پی پر سی بی آئی کا سیاسی استعمال کرنے کا الزام عاید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی حکومت نے اپنے مفادات کیلئے جانچ ایجنسی سی بی آئی کے وقار کو مجروح کردیا ہے۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے سی بی آئی ڈائریکٹر آلوک ورما کی برطرفی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی مسلسل سی بی آئی کا غلط استعمال کررہی ہے اور یہ سب سیاسی فائدے کیلئے کیا گیا ہے۔بی جے پی نے سی بی آئی کے وقار کو مکمل طور پر مجروح کردیا ہے۔خیال رہے کہ آلوک ورما نے آج استعفیٰ دیدیا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper