فن فنکار

مودی کا کردار مجھ سے بہتر کوئی ادا نہیں کرسکتا :پریش

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 10-January-2019

ممبئی،(یواین آئی)مشہور اداکار پریش راول کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نریندرمودی کا کردار ان سے بہتر اور کوئی ادا نہیں کرسکتا۔وزیراعظم نریندر مودی کی بایوپک کا پہلا ٹیزر حال ہی میں ریلیزکیاگیا ہے۔فلم میں ویویک اوبرائے وزیراعظم نریندرمودی کا کردار ادا کررہے ہیں۔کچھ دنوں پہلے ایسی خبر تھی کہ وزیراعظم مودی کا کردار اداکرنے والے ہیں۔نئے پوسٹر کے آنے کےبعد یہ قیاس لگائے گئے کہ پریش راول کے ہاتھ سے فلم چلی گئی ہے لیکن اس بات پر پریش نے ساری غلط فہمی دور کردی ہے۔پریش نے کہا کہ ان سے بہتر وزیراعظم مودی کا رول کوئی نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مودی پر دو فلمیں بننے والی ہیں۔دوسری فلم میں خود پریش راول مودی کا کردار ادا کریں گے۔قابل ذکر ہے کہ پریش نے کچھ وقت پہلے نریندر مودی پر فلم بنانے کا اعلان کیا تھا لیکن اس بارے میں اب تک کوئی بات آگے اس لئے نہیں بڑھ سکی کیونکہ فلم کی ہدایت کون کرےگا،یہی طے نہیں ہوپایا تھا۔پریش نے اب کہا ہے کہ وہ اپنی فلم بنانے کے منصوبے پر قائم ہیں۔جب ان سے پوچھا گیا کہ امنگ کمار کی ہدایت پر وزیر اعظم مودی پر بننے والی دوسری فلم آپ کی فلم سے پہلے آسکتی ہے،توانہوں نے کہا کہ مسٹرمودی کی زندگی میں کئی سارے ایسے واقعات ہیں جن پر فلم بنائی جاسکتی ہے۔کئی سارے لوگ اسے بنا سکتے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper