کھیل

میرااگلاہدف اولمپک میں ملک کےلئے تمغہ جیتنا : پوجا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-January-2019

نئی دہلی،(یو این آئی ) عالمی چمپئن شپ کی میڈلسٹ اسسٹار خاتون پہلوان پوجا ڈھاڈا نے کہا ہے کہ ان کا اگلا ہدف اولمپک کھیلوں میں ملک کیلئے تمغہ جیتنا ہے۔عالمی چمپئن شپ میں تمغہ جیتنے کے بعد شہ سرخیوں میں آئی پوجا پرو کشتی لیگ میں حصہ لے رہی ہیں۔ انہوں نے مستقبل کے مقاصد کو لے کر کہاکہ جب میں نے پرو لیگ میں ایک کے بعد ایک تین الٹ پھیر کئے تو اس بات کا احساس ہو گیا تھا کہ میں اولمپکس یا عالمی چمپئن شپ میڈل سے دور نہیں ہوں۔ میں نے عالمی چمپئن شپ کا تمغہ جیت لیا ہے اور اب اولمپک تمغہ میرا ہدف ہے۔انہوں نے اپنی موجودہ فارم کا کریڈٹ پرو لیگ کو بھی دیا۔ انہوں نے کہا کہ لیگ کے تیسرے سیشن میں ایک کے بعد ایک الٹ پھیر کرنے کا ہی یہ نتیجہ تھا کہ وہ عالمی چمپئن شپ کا تمغہ جیتنے میں کامیاب رہیں۔ لیگ میں جیت سے ان کا اعتماد بڑھا اور عالمی چمپئن شپ میں انہیں اس کا فائدہ ملا۔پوجا نے کہا کہ سرجری کے بعد طویل عرصہ میٹ سے دور رہنے کے بعد پي ڈبليو ایل کا ہی وہ اسٹیج تھا، جس نے انہیں یہ احساس کرایا کہ وہ شاندار واپسی کے بعد سب سے اوپر جا سکتی ہیں۔ پوجا نے سیزن 3 میں اولمپک اور ورلڈ چمپئن ہیلن مارلس کو شکست دے کر بڑے الٹ پھیر کئے تھے۔ وہیں عالمی چمپئن شپ کی سلور فاتح اوڈنايو کو بھی شکست دی تھی۔خاتون پہلوان نے کہاکہ چوٹ کی وجہ سے میرا کیریئر ڈانواڈول ہوتا دکھائی دیا تھا۔

About the author

Taasir Newspaper