ریاست

وزیر اعلیٰ انسداد بھکشا ورتی منصوبہ کے تحت کمبل تقسیم

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-January-2019

پٹنہ، (تاثیر بیورو) وزیر اعلیٰ انسداد بھکشا ورتی منصوبہ کے تحت غریبوں کو ٹھنڈ سے راحت پہنچانے کے لئے پانچ سو کمبل تقسیم کئے گئے۔ ضلع مجسٹریٹ کمار روی نے کمبل کی تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ بھکشوں ، جزام کے مریض اور انتہائی غریب طبقہ کے لوگوں کو ٹھنڈ سے بچانے کے لئے پٹنہ ضلع انتظامیہ پوری طرح مستعد ہے اور ضرورت کے مطابق مزید کمبل تقسیم کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ٹھنڈ سے بچنے کے لئے پٹنہ ضلع انتظامیہ کی طرف سے 81جگہوں پر الاؤ کانظم کیاگیا ہے۔ ٹھنڈ کو دیکھتے ہوئے ریلوے اسٹیشن، آرٹو رکشہ اسٹینڈ اورراہم چوک چاڑاہوں پر رات میں الاؤ کانظم کیاگیا ہے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سماجی تحفظ دلیپ کمار کامت مالیاتی منیجر پرنب کمار، پورگرام افسر ابھیناش کمار، سیوا کوٹیر ، شانتی کٹیل اور سماجی تحفظ ملازمین نے بھی اس کام میںڈی ایم کے ساتھ موجود رہے۔

About the author

Taasir Newspaper