کھیل

پانڈیا-راہل کو اگلی کارروائی تک معطل کرنے کی سفارش

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-January-2019

نئی دہلی،(یو این آئی ) خواتین پر نامناسب تبصرہ کرنے کے معاملے میں آل راؤنڈر ہردک پانڈیا اور بلے باز لوکیش راہل کی مشکلیں مسلسل بڑھتی جا رہی ہیں اور بی سی سی آئی کی منتظمین کی کمیٹی (سی او اے ) کی خاتون رکن ڈیانا اڈلجي نے دونوں کرکٹرز کو اگلی کارروائی تک معطل کرنے کی سفارش کی ہے۔سی او اے کے سربراہ ونود رائے نے اس سے پہلے دونوں کرکٹروں پر دو ون ڈے کی پابندی لگانے کی سفارش کی تھی۔ ڈیانا اڈلجي نے بی سی سی آئی کے قانونی سیل سے قانونی مشورہ لینے کے بعد یہ سفارش کی ہے اور ساتھ ہی کہا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کو معطل کرنے کی بات ان تک پہنچا دی جانی چاہئے۔پانڈیا اور راہل ہفتہ کو سڈنی میں آسٹریلیا کے خلاف ہونے والے پہلے ون ڈے سے باہر کئے جا چکے ہیں۔ پانڈیا نے اگرچہ اس معاملے میں معافی مانگی ہے لیکن سی او اے ان پر نرمی برتنے کے موڈ میں قطعی نہیں ہے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ ان پر سخت کارروائی ہو سکتی ہے۔اڈلجي نے بی سی سی آئی کے سی ای او راہل جوہری کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ جوہری پر جنسی استحصال کے الزام لگنے کے بعد انہیں چھٹی پر بھیج دیا گیا تھا۔

About the author

Taasir Newspaper