کھیل

پہلے ون ڈے سے باہر ہوئے راہل اور پانڈیا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-January-2019

سڈنی / نئی دہلی،(یو این آئی) ایک ٹی وی شو میں خواتین کو لے کر انتہائی نامناسب تبصرہ کرنے کے معاملے میں پھنسے آل راؤنڈر ہردک پانڈیا اور بلے باز لوکیش راہل ہفتہ کو آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں ہونے والے پہلے ون ڈے سے باہر ہو گئے ہیں۔آسٹریلیا میں تاریخی ٹیسٹ سیریز فتح حاصل کرنے کے بعد حوصلے کے ساتویں آسمان پر پہنچی ٹیم انڈیا کو آل راؤنڈر پانڈیا کے متنازعہ کیس سے باہر ہونے سے اگرچہ گہرا جھٹکا لگا ہے۔پانڈیا کو بتا دیا گیا تھا کہ انہیں آخری الیون سے باہر کر دیا گیا ہے جبکہ راہل اپنی خراب فارم کی وجہ سے آخری الیون سے پہلے ہی باہر تھے۔پانڈیا نے ایک ٹی وی شو میں خواتین سے متعلق انتہائی نامناسب تبصرہ کیاتھا جس کی آل راؤنڈ پر تنقید ہو رہی ہے۔ ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کا آپریشن دیکھ رہی منتظمین کی کمیٹی نے اس شو کا حصہ رہے پانڈیا کے ساتھ ساتھ بلے باز لوکیش راہل پر دو ون ڈے میچوں کی پابندی لگانے کی سفارش کی ہے۔ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے اس معاملے پر میچ کی شام کہا تھا کہ یہ پانڈیا اور راہل کے ذاتی خیالات ہیں اور ٹیم کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ ہندستانی ٹیم اس طرح کی باتوں کے سخت خلاف ہے اور یہ بات ہم نے ان کھلاڑیوں کو بھی بتا دی ہے۔ ہمیں ان پر کیے جانے والے فیصلے کا انتظار ہے۔اس معاملے نے ہندوستانی کپتان کے لئے سردرد بڑھا دیا ہے۔ پانڈیا کی تیز بولنگ کا آل راؤنڈر کے طور پر ٹیم میں ام کردار ہے لیکن جو موجودہ حالت ہیں ٹیم ان کے آخری الیون میں انتخاب سے بچنا چاہے گی۔

About the author

Taasir Newspaper