سیاست سیاست

کیگ رپورٹ سے سابقہ حکومت کی کارستانیاںاجاگر

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-January-2019

بھوپال،(یو این آئی) اسمبلی میں پیش کردہ کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل (کیگ) کی رپورٹ پر مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی کمل ناتھ نے کہا کہ اس رپورٹ نے ثابت کر دیا ہے کہ سابقہ حکومت میں کس طرح کاگٹھ جوڑ کام کر رہا تھا۔مسٹر کمل ناتھ نے کہا کہ رپورٹ میں جس طرح سے سابقہ بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت کے دور کی مالی بے ضابطگیاںاور مالی انتظام کی کمزوریاں اجاگر ہوئی ہیں،اس سے کروڑوں روپے کے نقصان کی بات سامنے آئی ہے۔ اس سے یہ بات کی وضح ہو رہی ہے کہ سابقہ حکومت میں کس ررح کا گٹھ جوڑ بدعنوانی کو انجام دے رہا تھا۔ سارے معاملات کی تحقیقات کے بعد قصورواروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کانگریسی شروع سے ہی کہتے آ رہے ہیں کہ سابقہ حکومت میں بدعنوانی کا بڑا کھیل کھیلا گیا ہے۔ حکومت تمام معاملوں کی تفتیش کرائے گی۔ ایک پبلک کمیشن بنے گا، جسے سارے معاملے سونپے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔

About the author

Taasir Newspaper