سیاست سیاست

کیگ کی رپورٹ پر ریاستی حکومت کو بنانی چاہئے کابینہ کمیٹی: دگ وجے

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-January-2019

بھوپال،(یو این آئی) کانگریس کے جنرل سکریٹری دگ وجے سنگھ نے کنٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل (سی اے جی) کی رپورٹ میں مدھیہ پردیش میں 40 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کے نقصان کی خبریں سامنے آنے کے بعد کہا ہے کہ ریاستی حکومت کو وزیر خزانہ کی صدارت میں کابینہ کمیٹی تشکیل دیکر قصورواروں کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے۔مسٹر سنگھ نے آج اخبارات میں شائع سی اے جی (کیگ) کی رپورٹ سے متعلق خبریں ٹویٹ کی ہیں۔ انہی خبروں کے ساتھ انہوں نے کہا ہے کہ مدھیہ پردیش حکومت کو فوری طور پر وزیر خزانہ کی صدارت میں کابینہ کمیٹی بنا کر قصوروار افراد کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے۔اسمبلی میں پیش کی گئی کیگ کی رپورٹ میں کئی مالیاتی خامیاں سامنے آئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق حکومت کئی طرح کے ٹیکس وصول نہیں کر پائی، جس سے اسے خاصا نقصان ہوا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper