کھیل

گیل جیسی حالت ہو گئی ہاردک پانڈیا کی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-January-2019

نئی دہلی،(یو این آئی ) ہندوستانی آل راؤنڈر ہردک پانڈیا کی حالت ویسٹ انڈیز کے افسانوی کھلاڑی کرس گیل جیسی ہو گئی ہے۔ گیل کو تین سال پہلے ایک خاتون اینکرز پر تبصرہ کرنا بھاری پڑا تھا۔عام طور پر تنازعات میں رہنےوالے گیل کی خاتون اینکر پر کیا گیا تبصرہ انہیں بھاری پڑا تھا، جس کی وجہ سے انہیں معافی مانگنی پڑی تھی اور ان پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔2016 میں گیل نے بگ بیش لیگ کے دوران خواتین اینکرز سے چچھیڑ چھاڑ کی تھی۔ اس پر سوشل میڈیا پر کافی ہنگامہ مچا تھا جس کے بعد ٹیم مینجمنٹ نے گیل پر جرمانہ بھی لگایا تھا۔ بعد میں گیل نے معافی بھی مانگی تھی۔ گیل جیسی حالت ہندستانی آل راؤنڈر ہردک پانڈیا اور بلے باز لوکیش راہل کی بھی ہو گئی ہے جو حال میں کرن جوہر کے ٹی وی شو کافی ود کرن میں خواتین کے بارے میں کچھ نازیبا تبصرہ کرنے پر تنازعات میں گھر گئے ہیں۔ انہیں آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے سے ٹیم سے باہر کر دیا گیا ہے اور ان کے خلاف اگلی کارروائی ہونے تک انہیں معطل کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper