سیاست سیاست

ہندی کو لازمی زبان بنانے سے متعلق خبریں گمراہ کن: جاؤڈیکر

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-January-2019

نئی دہلی، (یو این آئی) انسانی وسائل کے ترقی کے مرکزی وزیر پرکاش جاؤڈیکر نے نئی تعلیمی پالیسی کے مسودے میں ہندی کو لازمی زبان بنائے جانے سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کی۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا میں شائع یہ خبرگمراہ کن ہے کہ نئی تعلیمی پالیسی میں ہندی کو لازمی زبان بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندی ہی نہیں، بلکہ کسی بھی زبان کو لازمی نہیں بنایا گیا ہے۔ مسٹر جاؤڈیکر نے کہا،’ ہم ملک کے تنوع کو تحفظ فراہم کرنے کے حق میں ہیں اور تمام زبانوں کا احترام کرتے ہیں، اس لیے کسی بھی ایک زبان کو لازمی بنائے جانے کا سوال ہی نہیں اٹھتا۔ حکومت جلد ہی نئی تعلیمی پالیسی کے مسودے کو سامنے رکھے گی‘۔ واضح رہے کہ ہندوستانی خلائی ریسرچ کونسل کے سابق ڈائریکٹر کے کستوری رنگن کی صدارت والی کمیٹی نے نئی تعلیمی پالیسی کا مسودہ حکومت کو سونپ دیا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper