اسٹفڈ چکن ڈرم اسٹکس بنانے کی ترکیب

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 25-January-2019

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

40 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients – اجزاء

چکن (ڈرم اسٹکس ) چھ آٹھ عدد

 نمک حسب ذائقہ

 خشک ادرک کا پاوٴڈر آدھا چائے کا چمچ

آلو (ابلے ہوئے ) دو پیالی

 کالی مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ

کٹی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

چلی ساس دو کھانے کے چمچ

سویا ساس دو کھانے کے چمچ

مسٹرڈپیسٹ آدھا چائے کا چمچ

انڈے حسب ضرورت

ڈبل روٹی کا چورا حسب ضرورت

 کو کنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions – تیار کرنے کی ترکیب

چکن ڈرم اسٹکس کی ہڈی نکلوالیں اور انھیں کچل کر چیٹا کر لیں ۔

نمک ، ادرک ،لال مرچ ،چلی ساس اور سویا ساس کو ملالیں اور چکن کے پارچوں کو میر ینیٹ کر کے فریج میں رکھ دیں ۔

میش کئے ہوئے آلووٴں میں نمک ،کالی مرچ اور مسٹر ڈ پیسٹ ڈال کر اچھی طرح ملالیں ۔

سوپ اسٹک پر آلو کا مکسچر لگا کر لولی پوپ کے شیپ کابنا کر فریج میں رکھ دیں ۔ پھر اس پر میر ینیٹ کیا ہوا چکن کا پار چے رول کر لیں ۔

پھینٹے ہوئے انڈے میں ڈپ کر کے ڈبل روٹی کے چورے میں رول کر یں اور پندرہ سے بیس منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں ۔

پھیلی ہوئی کڑاہی میں کو کنگ آئل کو گر م کرکے ان اسٹکس کو سنہری فرائی کر لیں ۔