اعلیٰ تعلیم کا بلو پرنٹ تیار کرنے کیلئے ماہرین تعلیم کانفرنس 4 فروری سے

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 01-January-2019

پٹنہ، (تاثیر بیورو)گورنر اور چانسلر لال جی ٹنڈن نے پرنسپل سکریٹری وویک کمارسنگھ کو ریاست میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے روڈ میپ کی تیاری کے سلسلے میں ملک اور بین الاقوامی شہرت یافتہ ماہر تعلیم کے کانفرنس راجیہ بھون میں منعقد کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے اعلیٰ تعلیم میں معیار کو فروغ دینے کے لئے بین الاقوامی شہرت یافتہ ماہر تعلیم کی کانفرنس آئندہ 4 اور 5 فروری 2019 کو منعقد کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کانفرنس منعقد کرنے کے لئے پٹنہ یونیورسیٹی کو کنوینر شپ کی ذمہ داری کو انجام دینے کے لئے کہا ہے۔ پٹنہ یونیورسیٹی کے وائس چانسلر نے ماہرین تعلیم کو مدعو کرنے کے سلسلے میں یو جی سی ، نیک ، روسا، اگنو، اسکیل ڈولپمنٹ یونیورسیٹی ہریانہ، مہاراشٹر نالج کارپوریشن ، نیشنل اسپورٹس کمپلکس پٹیالہ وغیرہ کے ساتھ ساتھ قومی اداروں اور مشہور یونیورسیٹیوں کے اعلیٰ افسران کے ساتھ ماہرین تعلیم سے رابطہ کرنا شروع کر دیا ہے۔ اس دو روزہ کانفرنس میں بڑے پیمانے پر اعلیٰ تعلیم کے شعبہ میں بہتری لانے کے لئے ماہرین کی رائے لی جائے گی۔ کانفرنس کاموضوع ہوگاBlueprint of Higher Education in Biharہوگا۔ دو دنوں تک چلنے والی کانفرنس کے 12 سیشنوں میں اعلیٰ تعلیم اور یونیورسیٹیوں سے جڑے موضوعات پر تبادلہ خیال ہوگا۔ کانفرنس میں افتتاح اور اختتامی سیشن کے علاوہ گروپ ڈسکشن کے دو سیشن ہونگے۔ جس میں شرکاء اپنے سوالوں کے جواب بھی ماہرین سے حاصل کرسکیں گے۔ 8 تکنیکی سیشنوں میں نیک ، یونیورسیٹی گورنینس یونیورسیٹیوں میں مالیاتی مینجمنٹ پروٹوکول ، انکوبیشن، ایتھکس، بیس پریکٹیسیس ، نیشنل انسٹی چیوسنل رینکنگ اور دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال ہوگا۔ واضح ہوکہ جناب ٹنڈن نے اس سال اعلیٰ تعلیم کے فروغ کی کوششوں کورفتاردینے کےلئے سبھی وائس چانسلروں کو پہلے سے ہی سخت ہدایت دے رکھی ہے ۔ان کی ہدایت پریونیورسٹیوں میں ترقیاتی کاموں کے نفاذ کےلئے تقرری ماحول بنانے کےلئے چانسلر ایوارددینے کااعلان کیا گیاہے ۔؛ اس کےلئےاشتہار شائع کرتے ہوئے ایوارڈ تقسیم کی کارروائی جلد شروع کرنے کےلئے ضروری کارروائی کی گئی ہے ۔اس سال گورنر کی ہدایت پربی ایڈ پوسٹ ایپس ،چوائس بیسڈکریڈٹ سسٹم کانفاذ سمیت کئی ترقیاتی منصوبوں کویونیورسٹیوں میں نافذ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔