انسٹی ٹیوٹ آف ہوٹل مینجمنٹ میں سوامی وویکا نند کی شخصیت پر سیمینار

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-January-2019

حاجی پور (تاثیر بیورو)ہوٹل مینجنٹ انسٹی ٹیوٹ حاجی پور ان دنوں گیسٹ ایجوکیشن اور ریسرچ کے شعبہ میں ایک بہتر نام ابھر کر سامنے آیا ہے۔ گیسٹ ایجوکیشن ریسرچ کے شعبہ میں تعلیم حاصل کر رہے طلبا کے لیے انسٹی ٹیو یٹ میں مختلف قسم کے ثقافتی اسکل اور شخصیت سازی سے متعلق پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں ۔انسٹی ٹیوٹ میں 12 جنوری کو طلبا کے لیے تعطیل رہنے کے سبب آج ہی جدید بھارت کے میمار سوامی وویکا نند کے یوم پیدائش کو نیشنل یوتھ ڈے کی شکل میں منایا گیا ۔اس موقع پر مختلف ثقافتی پروگرام کا بھی انعقاد کیا گیا ۔سوامی وویکا نند کی شخصیت پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے بغیر ترقی بے معنی ہے ۔اس موقع پر پرنسپل ستیش شریواستو نے آئے مہمانوں کا استقبال کیا ۔اس موقع پر راج بھاشا افسر مرتضیٰ کمال نے کہا کہ سوامی وویکا نند کی زندگی ان کے فکر ونظریات نئی نسل کے لیے قابل تقلید ہیں ۔