Taasir Urdu News Network | Uploaded on 07-January-2019
پٹنہ (اسٹاف رپورٹر) : وزیراعلیٰ نتیش کمار نے گرام پنچایت اوٹا ، بلاک مکامہ کے سابق مکھیا رام ساگر پرساد کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ساتھ ہی ان کے تئیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ رام ساگر پرساد جی سے ہمارا انفرادی تعلق تھا۔ سمتا پارٹی کی تشکیل کے وقت سے ہی وہ ہمارے ساتھ تھے۔ ان کے انتقال سے سیاسی اور سماجی حلقہ میں ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ نے آنجہانی رام ساگر پرساد کی آتما کی شانتی اور ان کے پسماندگان اور دیگر متعلقین کو دکھ کی اس گھڑی میں تحمل سے کام لینے کی طاقت عطا کرنے کیلئے ایشور سے پرارتھنا کی ہے۔