آئیسا نے دیا ضلع مجسٹریٹ کے سامنے دھرنا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-January-2019

بیگو سرائے ( محمد کونین علی )آج جمعہ کودر جنو ں طلبا؍ و طالبات نے طلباء تنظیم آئیسا کو بینر تلے بیگو سرائے ضلع مجسٹریٹ کے سامنے دھر نادیا۔اور اکزیکٹیو اسسٹنٹ عہدہ پرغلط انتخاب کی کارروائی کےخلاف جم کر نعرے بازی کیا۔اس سے قبل طلباء کا جب تک طلبالیڈرراجا پٹیل و اجئے کمار کی قیادت میں جلوس کی شکل میں جی ڈی کالج سے نکل کر پورے بازار سے گزرتے ہوئے جی ڈی کالج طلباء تنظیم کے نائب صدر ابھیشیک کمارآنند نے کہاکہ اشتہار میں ضلع مجسٹریٹ نے پہلے تحریری امتحان کے بعد ٹائپنگ ٹسٹ لے کر بحال کرنے کا نظام دیا تھا۔جس کے تحت کل 37 ہزار 275 امیدواروں نے درخواست کیا۔لیکن اب ڈی ایم بیگو سرائے اشہار کے شرائط سے ہٹ کر صرف 4 ہزار امیدوارو ں کومیٹرک میں حاصل شدہ نمبرات کی بنیاد پرٹائپنگ ٹسٹ کیلئے بلایاہے۔ جو ڈی ایم کے ذریعہ اشتہارکے شرائط کی خلاف وزری اور ان کی من مانی کو ظاہر کرتاہے ۔آئیساضلع مجسٹریٹ سے مطالبہ کرتاہے کہ اشتہار کے شرائط کے مطابق سبھی امیدوارو ں کا پہلے تحریری امتحان لینے کے بعد ٹائپنگ امتحان منعقد کر اکزیکٹیواسسٹنٹ عہدہ پرمنتخب کیا جائے۔موقع پرآئیسا کے ریاستی بشمول سکریٹری وطن کمارنے کہاکہ حال میں ہی دیگر اضلاع میں بحالی کی کارروائی تحری امتحان اور ٹائپنگ ٹسٹ کے بعد لیاجارہاہے ۔صرف بیگوسرائے ڈی ایم کے ذریعہ امیدوارو ں کے ساتھ ایسا کیا جارہاہے۔