آر ٹی پی ایس کاؤنٹر پرنئے راشن کارڈ کیلئے عرضی لینا ضروری

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-January-2019

دربھنگہ، (عبدالمتین قاسمی )ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر چندر شیکھر سنگھ کی صدارت میں سپلائی ٹاسک فورس کی بیٹھک کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں منعقد ہوئی ، جس میں وزیر اعظم اجولا منصوبہ کا جائزہ لیتے ہوئے کہا گیا کہ بھارت سرکار کی ہدایت کے مطابق تمام غریب خاندان کو اجولا منصوبہ کا فائدہ دینا ہے ۔ تمام گیس ایجنسیو ںکو ہدایت دی گئی کہ اجولا منصوبہ کے زیر التوا کنکشن کو فوری طور پر مستحقین کو دستیاب کرائیں ۔ مارکیٹنگ افسر کو تمام پی ڈی ایس سینٹروں کا مستقل طور پر معائنہ کرنے کاحکم دیاگیا۔ انتودے منصوبہ کے تحت جن مستحقین کی تصدیق ہوگئی ہے انہیں راشن کارڈ دستیاب کرانے کی ہدایت دی گئی ۔ ساتھ ہی انتقال کرچکے غیر موجود انتودے مستحقین کا نام ہوشیاری سے ہٹانے کی ہدایت دی گئی تاکہ اہل مستحقین کی تعداد معلوم ہوسکے ۔ سب ڈویزن سطحی نگرانی کمیٹی کی بیٹھک مستقل طور پر نہیں کئے جانے پر ضلع مجسٹریٹ نے ناراضگی ظاہر کی اورمستقل طور پر بیٹھک کرانے کا حکم دیا ۔ نئے راشن کارڈ کیلئے حاصل عرضیوں کا فوری تصفیہ کیلئے ایس ڈی او کو ہدایت دی گئی ۔ مارکیٹنگ افسر بہادر پور اور سنگھوارہ نے بتایاکہ گذشتہ دو ماہ سے آرٹی پی ایس کاؤنٹر پر نئے راشن کارڈ کیلئے عرضی نہیں لی جارہی ہے اس پر ضلع مجسٹریٹ نے بلاک ترقیاتی افسر بہادر پورسنگھوارہ سے وضاحت طلب کرنے کا حکم دیا اور نئے راشن کارڈ کیلئے عرضی بلاک کے آر ٹی پی ایس کاؤنٹرپر نہیں لئے جانے کی شکایت کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے بی ڈی او کو حکم دیاگیا کہ یہ رائٹ تو سروس ایکٹ سے جڑا کام ہے کسی بھی سطح پر شکایت ملنے پر سخت کاروائی ہوگی ۔ بیٹھک میں ٹرینی آئی اے ایس ویویک رنجن ، ضلع سپلائی افسر سترودھن کامتی ، ایس ڈی او صدر راکیش گپتا ، بینی پور ایس ڈی او پردیپ کمار جھا ، ضلع منیجر فوڈ کارپوریشن ابھینے بھاسکر ، ریجنل منیجر اور متعلقہ افسران موجود تھے ۔