آسٹریلیا دورہ تاریخی رہا: وراٹ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 19-January-2019

میلبورن،(یو این آئی) آسٹریلیا کے خلاف 2-1 سے ون ڈے سیریز جیتنے کے بعد ہندستانی کپتان وراٹ کوہلی نے آسٹریلیا دورے کو تاریخی قرار دیا ہے۔وراٹ نے جمعہ کو تیسرے ون ڈے اور سیریز جیتنے کے بعد کہاکہ ہم یہاں طویل عرصے سے ہیں۔یہ ایک حیرت انگیز دورہ رہا ہے۔ہم نے ٹوئنٹی -20 سیریز ڈرا کھیلی، ٹیسٹ سیریز جیتی اور اب ون ڈے سیریز پر بھی قبضہ کر لیا۔غیر ملکی زمین پر ہندستانی ٹیم نے واقعی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔میلبورن میدان پر آخری ون ڈے کی جیت پر کپتان نے کہاکہ اس وکٹ پر بیٹنگ کرنا آسان نہیں تھا، تو میچ کو آخر تک لے جانا ضروری تھا۔کریز پر دو بلے باز جمے ہوئے تھے جو جانتے تھے کہ انہیں کیا کرنا ہے اور انہوں نے اپنے کام کو بخوبی انجام دیا۔