اکیس بچوں کو قومی بہادری ایوارڈ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 19-January-2019

نئی دہلی،(یو این آئی) بہادری اور جرات کا ثبوت دینے اور اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر دوسروں کی جان بچانے والے 21 بچوں کو اس برس قومی بہادری ایوارڈ سے سرفراز کیا جائے گا۔قومی بہادری ایوارڈ 2018 کے لئے 13 لڑکے اور آٹھ لڑکیوں کو منتخب کیا گیا ہے۔ ان میں ایک لڑکی کو بعد از مرگ یہ ایوارڈ دیا جائے گا۔ یہ بہادر بچے اس برس 26 جنوری یوم جمہوریہ کی پریڈ میں شامل ہوں گے۔ایوارڈ کے زمرے میں اس بار ’بھارت پرسکار‘ کے لئے گروگا ہیما پریا (9) اور سومیہ دیپ جانا (14) کو منتخب کیا گیا ہے۔ وقار گیتا چوپڑہ ایوارڈ (بعد از مرگ) دلی کی نشیتا نیگی (15) کو دیا جائے گا۔ اسی طرح گجرات کے گوہل جے راج سنگھ (7) کو سنجے چوپڑہ ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔راجستھان کی ساڑھے نو برس کی انیکا جیمنی، میگھالی کی کیمیلیا کیتھی کھربانار اور اوڈیشہ کے 14 سالہ سیتو ملک کو ’باپو گیدھانی‘ ایوارڈ دیا جائے گا۔بہاردی ایوارڈ حاصل کرنے والے دیگر بچوں میں جھیلی باغ، رنجیتا ماجھی اور وشوجیت پوہان (سبھی اوڈیشہ)، سی ڈی کرشنا نائک (کرناٹک)، کے مسکان اور سیما (دونوں ہماچل پردیش)، رتک ساہو، جھگیندر ساہو اور شری کانت گنجیر (سبھی چھتیس گڑھ)، کنور دیویانش سنگھ (اترپردیش)، واہیگبم لمگانبا سنگھ (منی پور) مندیپ کمار پاٹھک (دلی)، شیگل کے اور اشونی سجیو (دونوں کیرلا) شامل ہیں۔