ایم ایل اےنے پی سی سڑک تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-January-2019

پورنیہ،(سونو)، نگر نیگم کے وارڈ نمبر 16 میں مدھوبنی ساویتری شادی ہال کے بغل میں پی سی سی سڑک تعمیر کا سنگ بنیاد صدر ایم ایل اے نے فیتہ کاٹ کر کیا۔ سنگ بنیاد جگہ پر جن سنگھ دور کے لیڈر ووکیل چندرانند پرساد ، ڈاکٹر یوبی سنگھ، پنڈٹ اندرا نند جی ، میڈم ششی سنگھ، اور وارڈ ممبر دلیپ کیسری نے ناریل توڑا۔ ایم ایل اے فنڈ سے چوڑی پٹی کی خستہ حال سڑک کا ہورہی تعمیر پر مقامی لوگوں نے ایم ایل اے کا شکریہ ادا کیا۔ ایم ایل اے نے کہا کہ پورنیہ شہر میں نگر نیگم اور ایم ایل اے فنڈ سے سو سے زیادہ سڑکوں کا تعمیری کاکام شروع ہورہی ہے۔ شہر کو سہولت سے لیس بنانے میں میری پوری کوشش ہے کافی مقامات پر ایل ای ڈی لائٹ لگانے سے شہر روشن ہوا ہے۔ باقی بچے ہوئے نشان زد جگہوں پر لائٹ لگانے کا کام جلد ہی شروع ہوگا، شہر کے تین جگہ پورنیہ پریسدن ، پورن دیوی ، اور گلاب باغ میلہ میدان احاطہ میں چلڈرین پارک کا تعمیر بھی جلد شروع ہوگا۔ کھیمکا نے کہا عوامی خدمات ترقی میرا ہدف ہے۔ ایم ایل اے پروگرام جگہ پر لوگوں سے مقامی مسئلوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اور نیو ہندوستان کے تعمیر کیلئے پھر سے نریندر مودی کو پی ایم بنانے کا اپیل کیا۔ سنگ بنیاد پروگرام میں سابق ضلع صدر رام پرساد ساہ ، سنجے موہن پربھاکر ، کشور کیسری، ایس کے سنجو، وارڈ کانسلر ششیل سنگھ، منوہر سنگھ، وغیرہ کے ساتھ کافی تعداد میں مقامی لوگ موجودتھے۔