بلاک ہال میں بی ڈی او نے جیویکا ممبروں کے ساتھ کی میٹنگ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 21-January-2019

بتیا،(انیس الوریٰ)، بلاک بگہادو کے میٹنگ ہال میں جیویکا دیدی کی میٹنگ مقامی ایم ایل اے رنکو سنگھ وبی ڈی او کی موجودگی میں منعقد کی گئی۔ جس میں بیت الخلاء تعمیر کی تازہ جانکاری لی گئی۔ بلاک ترقیاتی افسر پرنب کمار گری نے بتایاکہ بلاک میں لگ بھک 6ہزار بیت الخلاء کی تعمیر جیویکا کے ممبر کے ذریعہ کرایاگیاہے۔ جس میں سے 1800 مستفیدین کی ادائیگی رقم باقی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ جیویکا کے ممبر سے کاغذات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ جس کی جانچ کرائی گئی ہے۔ جس میں پانچ سو مستفیدین سےکاغذات صحیح پائے گئے ہیں۔ جن کی ادائیگی بھیجا جارہاہے۔ معلوم ہو کہ بیت الخلاء ادائیگی کیلئے مقامی ایم ایل اے رنکو سنگھ سے جیویکا ممبر نے مل کر ادائیگی کرانے کا مطالبہ کی تھی۔ ایم ایل اے کے پہل پر اتوار کے دن ایم ایل اے کے ذریعہ میٹنگ متعین کیاگیا۔ وہیں دوسری جانب بی ڈی او کے ذریعہ جیویکا کے سی ایم کو بھی بھی آئی پیڈ کا ٹریننگ دیاگیا۔ بھی بھی آئی ٹریننگ کے تحت جیویکا کے سبھی سبھی سی ایم کو یہ بتایاگیا کہ ووٹنگ کرنے کے بعد اگر ووٹر چاہتاہے کہ میں نے جس کو ووٹ دیاہے۔ اس کو ووٹ گیا ہے یانہیں اس کو ووٹر ای وی ایم مشین میں ایک بٹن دباکر دیکھ سکتاہے۔ ٹریننگ کے دوران ٹرینروں کے ذریعہ جیویکا سی ایم کو یہ بتایاگیا کہ ای وی ایم میں ایک نئی تکنیک کا اضافہ کیاگیاہے۔ جس کو آپ سب اپنے اپنے حلقہ میں باشندوں کو ٹرینڈ کرنے کا کام کریں گے۔ تاکہ عام لوگوں کو ای وی ایم کے تئیں پھیلی بدعنوانی کو مٹانے کا کام کیاجاسکے۔