تاپسی بھنسالی کی فلم میں کام کریں گی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 21-January-2019

ممبئی،(یواین آئی)اداکارہ تاپسی پنو ،فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کی فلم میں کام کرتی نظر آسکتی ہیں۔سنجے لیلا بھنسالی کی گزشتہ فلم ’پدماوت‘نے باکس آفس پر 300کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی تھی۔بالی ووڈ کے کئی اداکار بھنسالی کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔اب جب بھنسالی اپنی نئی فلم کی تیاریاں کررہے ہیں تو کئی اداکار اس کوشش میں ہیں کہ وہ انہیں اپنے پروجیکٹ میں کاسٹ کریں۔ان اداکاروں میں اب تاپسی کانام بھی شامل ہوگیا ہے۔تاپسی کو حال ہی میں سنجے لیلا بھنسالی کے جوہو میں واقع دفتر کے باہر دیکھا گیا۔انہوں نے تقریباً ایک گھنٹے کا وقت بھنسالی کے دفتر میں گزارا۔اس کے بعد سے قیاس لگائے جارہے ہیں کہ بھنسالی اگلی فلم میں تاپسی کام کرتی نظر آسکتی ہیں۔