تحصیل سمیت دیگر اسکولوں میںیومِ ووٹربیداری مہم کا انعقاد

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-January-2019

بھوگائوں ،مین پوری (حافظ محمد ذاکر )تحصیل سمیت دیگر اسکولوں میںیومِ ووٹربیداری مہم کا انعقاد کیا گیا ، ووٹروں کو بہدار کر کر نے کیلئے نیشنل انٹر کالج کے طلباء وطالبات نے بیداری ریلی نکال کر لوگو کو زیادہ سے زیادہ ووٹ ڈالنے کیلئے بیدار کیا.تحصیل، نیشنل ڈگری کالج، نیشنل انٹر کالج میں ایس ڈی ایم پی سی آریہ کی صدارت میں ووٹر بیداری مہم کی معلومات دی گئی. ایس ڈی ایم نے لوگو سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں ووٹر لسٹ میں اپنا نام درج کرائے جانے کا مشورہ دیا ا،نہو ں نے کہا کہ اب ڈیوٹی پر رہنے والے اہلکاروں کا کوئی بھی شخص فرضی حق رائے دہی نہیں کر سکے گا. وہیں اسکولوں میں پولنگ کے ساتھ ساتھ بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاو مہم پر بھی زور دیا گیا. اس موقع پر تحصیلد ار انل کمار کٹیار، نائب تحصیلدار امت کمار، انچارج انسپکٹر ایس ایس پیلوان، آر کے آکانشا اگنی ہوتر ی ، کونسل کے صدر ششپال سنگھ شا کیہ، سابق وکلاء ایسوشین کے صدر پنکج سکسینہ، پرنسپل آشا رانی ورما، جوگیندر سنگھ، مدن کمار وغیرہ لوگ شریک رہے ۔