ترقیاتی کام میں بے گھر ہوئے لوگوں کو زمین کا پٹہ دیں:رگھوور

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 17-January-2019

دیو گھر(تاثیر بیورو): نقل مکانی کا درد ہمیں وراثت میں ملا- 67 سال تک جھارکھنڈ نے نقل مکانی کا درد برداشت کیا ہے- لیکن ہماری حکومت پہلے باز آباد کاری پھر نقل مکانی کا کام کر ری ہے- محکمہ محصولات کو واضح ہدایت دی گئ ہے کہ بڑے ترقیاتی کام میں بے گھر ہوئے لوگوں کو زمین کا پٹہ دیں ، کیونکہ زمین دینے والا بھی زمین کا مالک ہونا چاہیے – دیو گھر ہوائی آڈہ کی وسعت کاری کی وجہ سے بے گھر ہوئے خاندانوں کو 50 لاکھ روپیے اور زمین دی جارہی ہے- ان کے لئے ٹاؤن شپ کی تعمیر کی جارہی ہے ، جسے معیاری بنیادی سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا – آنے والے دنوں میں نقل مکانی کے بعد باز آباد کاری کا ماڈل جھارکھنڈ بنے گا – مذکورہ باتیں وزیر اعلیٰ رگھوور داس نے کہیں – جناب داس بروز بدھ بیدھ ناتھ دھام ، نیا ڈیہہ میں دیو گھر ہوائ اڈہ اتھارٹی سے نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کے لئے زیرتعمیر ٹاؤن شپ معائنہ پروگرام سے خطاب کر رہے تھے- وزیر اعلیٰ نے ڈی سی راہل کمار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دیو گھر میں نقل مکانی کرنے والوں کے لئے معیاری کالونی کی تعمیر کی جارہی ہے ، جہاں اسکول ہوں گے، اسپتال ہوگا، کمیونیٹی ہال ہوگا، مارکیٹ ہوگی، بجلی ہوگی- فروغ مہارت کے لئے ٹرییننگ سنٹر بھی ہوگا – نقل مکانی کرنے والوں کو پورا حق دیا جائے گا – وزیر اعلیٰ نے کہا کہ راجدھانی رانچی میں اسمبلی کی عمارت تعمیر ہونے کے دوران کئ خاندان بے گھر ہوئے ، لیکن انکی رضا مندی سے ان کے مطابق انکی رہائش کا نظم 245 کروڑ کی لاگت سے کیا گیا – موصوف نے مزید کہا کہ سنتھال پرگنہ کی ترقی میری ترجیحات میں شامل ہے- دیو گھر بین الاقوامی شہر بنے ، یہ حکومت کی سوچ ہے- یہاں ایمس، انٹر نیشنل ائیر پورٹ اور جلد صاحب گنج واٹر وے کا مرکز ہوگا – یہاں مارچ سے بنگلہ دیش، میانمار اور بنارس تک کی سڑک شروع ہوگی- یہ بدلاؤ نہیں تو اور کیا ہے ؟ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جس طرح پلاموں کی سرزمین میں سون ندی سے 1138 کروڑ کی لاگت سے پائپ لائین سے سینچائ اور پینے کے پانی کا کام شروع ہوا ہے- اسی طرح صاحب گنج سے گنگا کا پانی لانے کو میں ترجیح دے رہا ہوں – جلد ہی اس سمت میں کام ہوگا اور 6 ضلعوں کو سینچائ اور پینے کے پانی کے مسلہ سے نجات دلانے کی کوشش کروں گا – گزشتہ چار سال میں گاؤں، غریب، کسان ، خواتین اور نوجوانوں کی فکر مرکزی و ریاستی حکومت نے کی ہے- نیا ڈیہہ کی بہنیں پھول کی کھیتی کر ری ہیں ، وہ ہنر مند ہو کر خود کفیل بن رہی ہیں – آپ منصوبوں سے استفادہ کریں ، خوکفیل بنیں ، حکومت آپ کے ساتھ ہے-