جالان شاپ کی جانب سےغریب بچیوں کے درمیان اونی کپڑوں کی تقسیم

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 16-January-2019

پٹنہ (اسٹاف رپورٹر) جالان شاپ ہمیشہ سے ہی تعمیر ی سرگرمیوں میں دلچسپی لیتا رہا ہے ۔اس سال جارے نے دستک دیدی ہے ۔صحت کے نقطہ نظر سے لوگوں کو جاڑے کےموسم میں اولین کپڑے کااستعمال کرناچاہیے۔گزشتہ برسوں کے دوران یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ کئی رضاکار تنظیمیں کمبل ،اونی کپڑا کی تقسیم کیا کرتی ہیں ۔15 جنوری کو جالان شاپ کی جانب سے نشانت شیلٹر ہوم گائے گھاٹ میں 94 بچیوں کو اونی کپڑا دیاگیا ۔یہ معصوم بچیاں کچھ ہی دیر میں جب اونی کپڑا پہن کر حاضر ہوئی تو ان کے چہروں پر خوشیاں صاف دکھائی پڑ رہی تھی۔ پروگرام کے کنوینر اور جالان شاپ کے پروپ رائیٹر وشنو جالان نے بتایاکہ شیلٹرہوم کی بچیوں کو اونی کپڑا دینے کا جذبہ تونائی محکمہ کے سکریٹری پتریہ امرت سے ملاہے۔