جسٹس مہیشوری اور جسٹس کھنہ نے سپریم کورٹ کے جج کا حلف لیا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 19-January-2019

نئی دہلی، (یو این آئی) جسٹس دنیش مہیشوری اور جسٹس سنجیو کھنہ نے آج سپریم کورٹ کے جج کے عہدہ کا حلف لیا۔چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے عدالت کے چیمبر نمبر ایک میں دونوں ججوں کو حلف دلایا ۔ اس کے ساتھ ہی عدالت عظمی میں ججوں کی مجموعی تعداد 28ہوگئی جب کہ تین عہدے اب بھی خالی ہیں۔سپریم کورٹ کے جج کے طور پر ترقی پانے سے پہلے جسٹس مہیشوری کرناٹک ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اور جسٹس کھنہ دہلی ہائی کورٹ کے جج تھے۔ان دونوں ججوں کی ترقی دینے کے کالیجےئم کے فیصلے کی مخالفت بھی ہوئی تھی ۔ اس کی وجہ سے بعض ماہرین قانون اور سابق ججوں نے اعتراضات درج کراتے ہوئے کہا تھا کہ جسٹس گوگوئی کی صدارت والی پانچ رکنی کالیجئم میں دہلی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس راجندر مینن اور راجستھان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس پردیپ نندراجگوگ کو نظر انداز کیا ہے۔