جمعیۃ علماء کٹیہار کے لئے مولانا عزرائیل قاسمی صدر اور مولانا رضوان اللہ قاسمی جنرل سکریٹری بااتفاق رائے منتخب ہوئے

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-January-2019

کٹیہار،(عاشق رحمانی) پروگرام کا باضابطہ آغازمولانا قاری شبیر احمد قاسمی ناظم مدرسہ دارالعلوم سبیل الرشاد صالح پور کی تلاوت کلام اللہ سے ہوا تلاوت کلام پاک کے بعد مولانا رضوان اللہ قاسمی جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء کٹیہار نے جمعیۃعلماء ہند کا تعارف اور اغراض و مقاصد کو تفصیل کے ساتھ بیان کیا۔ دوسرے ایجنڈےکےتحت سابقہ کاروائی کی تصدیق و توثیق ہوئی اسکے بعد تیسرے ایجنڈےکے تحت سالانہ حساب و کتاب کی تصدیق و توثیق ہوئی چوتھے ایجنڈے کے تحت مولانا عزرائیل قاسمی نے دعوت و تبلیغ کے حوالے سے کہا کے مدارس کے اساتذہ اپنے بچوں کے ساتھ ہفتے میں ایک مرتبہ 24 گھنٹے کے لئے جماعت میں نکلے تاکہ جماعت کے کام کو اچھے اسلوب کے ساتھ آگے بڑھایا جاسکے۔ پانچویں ایجنڈے کے تحت جمعیۃ علمائے کٹیہار کی پرانی کمیٹی کو رد کا اعلان کیا گیا اور پھر نئے سرے سے جمعیۃ علماء کٹیہار کی نئی کمیٹی کی تشکیل کیلئے انتخاب عمل میں آیا۔ایک مرتبہ پھر بااتفاق رائے ضلع جمعیۃ علمائے کٹیہار کے صدر کے لئے مولانا عزرائیل صاحب قاسمی منتخب ہوئے۔ نائب صدور کے لیے مولانا منظور ، مولانا جاوید ، قاری منھاج العابدین با اتفاق رائے منتخب ہوئے۔جمعیۃ علمائے ضلع کٹیہار کے جنرل سیکریٹری کے لئے ایک مرتبہ پھر مولانا رضوان اللہ قاسمی بااتفاق رائے منتخب ہوئے ۔نائب سیکریٹری کے لئے مولانا نثار احمد قاسمی، مولانا عماد الاسلام مظاہری، مولانا جنید ،حافظ خالد کاانتخاب کیا گیا ۔جمعیۃ علماء کٹیہار کے شعبہ نشر و اشاعت کے ناظم کے لئے مولانا قاری شبیر احمد قاسمی و مولانا علی حسن ندوی باتفاق رائے منتخب ہوئے۔ خازن کے لیے مولانا زبیر ندوی کا انتخاب کیا گیا ۔اور اس موقع پر تمام شرکائے میٹنگ نے اس بات کا عہد لیا کہ ہم ان شاء اللہ خلوص کے ساتھ للہیت کے ساتھ جمعیۃ علماء ہند سے وابستہ ہوکر کام کریں گے غریب دبے کچلے لوگوں کے لئے کام کریں گے اور کرائینگے ۔اس موقع پر ضلع کٹیہار کے تمام بلاکوں کے ذمہ دار ساتھی صدر و سکریٹری صاحبان موجود تھے۔ آخر میں مولانا منظور قاسمی کی دعا پر مجلس اختتام پذیر ہوئی۔