جمہوری نظام کو مضبوط بنانے کیلئے زیادہ سے زیادہ حق رائے دہی کا استعمال کریں:ڈی ایم

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 21-January-2019

مین پوری (حافظ محمد ذاکر)جمہوری نظام کو مضبوط بنانے کیلئے ضروری ہے کہ زیادہ سے زیادہ ووٹرز اپنے رائے حق دہی کا استعمال کریں، اس کیلئے انڈین الیکشن کمیشن نے ووٹروں میں بیداری لانے کیلئےتمام فورم بنا ئے ہیں، ووٹر بیداری کے فورم کے تحت، تمام تعلیمی اداروں، دفاتر، نیم سرکاری دفاتر، ووٹنگ میں مختلف پروگراموں کا انتظام کیا جارہا ہے ،تاکہ ووٹر بیدار ہو سکے ،۲۵؍ جنوری کو قومی حق رائے دہی کے موقع پر ضلع کے ہر بنیادی، ثانوی، ڈگری کالج، تمام سرکاری دفاتر میں پروگرام منعقد ہوں گے، جس میں سرکاری حکام، ملازمین کے ساتھ ساتھ تمام اسکولو ں میں پڑھنے والے بچوں کے والدین کی شرکت یقینی کرائی جائے گی، اور ان کو ووٹر بیداری مہم میں حصہ لینے کا عہد بھی لیا جائیگا ۔ ضلع مجسٹریٹ پردیپ کمار نے کنور آر سی مہیلہ کالج میں ووٹر بیداری پر پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے. انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو مضبوط کرنے کیلئے تمام ووٹروں کی شرکت انتہائی ضروری ہے، ووٹروں کو بیدار کرنے میں اسکولی بچے اہم کردار ادا کریں گے، بچے اپنے ارد گرد کے لوگوں کو ووٹنگ کیلئے حوصلہ افزائی کریں. انہوں نے کہا کہ ملک میں ہر ووٹر اہم ہے. تمام بالغ شہری اپنے ووٹ کی اہمیت سمجھتے ہیں. ووٹرز کی کاہلی کی وجہ سے ووٹنگ کا فیصد مسلسل کم ہو رہا ہے. انہوں نے کہا کہ ووٹر فہرست وہ مرد عورتیں اپنا نام ضرور درج کرالیں جنکی عمر ۱۸ ؍ سال ہو گئی ہو۔ اپر ضلع مجسٹریٹ بی رام نے کہا کہ تمام بالغ شہری اپنا نام ووٹر لسٹ میں ضرور شامل کرا لیں اگر کسی کا نام غلط ہے، تو فارم 8 اے بھر کر اس کو درست کرا لیں، ووٹر لسٹ جتنی اپڈیٹ ہوگی انتخابی عمل اتنا ہی شفاف ہوگا انہوں نے کہا کہ ووٹر فہرست 31 جنوری کو شائع کی جائے گی. تمام ووٹرز خود او راپنے اہلِ خانہ کے ارکان کو ووٹر فہرست میں نامزد گی ضرور دیکھ لیں ۔انہوں نے کہا کہ ووٹرز کو بیدار کرنے کیلئے، ضلع سطح پر پروگراموں کو بڑے پیمانے پر منظم کیا جا رہا ہے۔