حج و عمرہ کی عبادت کوآسان بنانے کاکام کر تی ہیں ا یجنسیاں

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-January-2019

بیگو سرائے (محمد کو نین علی )حج وعمرہ مقدس ترین عبادت ہے جس کی چاہت اورتڑپ ہر مو من کو رہتی ہے ۔اللہ حرمین شرفین کی زیارت ہم سب کو بار بار نصیب فرمائے ۔ ہماری ان چاہتوں کو راہ دینے کاکام ایجنسیاں کرتی ہیں ۔ جو معاون ہیں ۔ مذکورہ باتیں تقویٰ حج و عمرہ ٹو راینڈ ٹریولس کے بیگو سرائے شاخ دفتر کے افتتاح کے موقع پردعائیہ مجلس میں گفتگو کرتے ہوئے صدر مجلس مو لانا صابر نظامی قاسمی اورمفتی محمد خالد حسنین ندوی قاسمی نے کہیں۔ اور خدمت خلق کے جذبہ سے حافظ روح اللہ سکریٹری انجمن ترقی اردو بیگوسرائے کے ذریعہ یہ ایجنسی لینے پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ اللہ عزیزی کو مقابلہ میں کھرااترنے کی ہمت و حوصلہ دے ۔ اصل چیز اس میں کمپنی کااعتماد اورمعاملہ کاصاف اورجواب دہ ہونا ہے ۔ اس موقع پر حافظ رو ح اللہ نے کہاکہ حج وعمرہ کے سفر کو آسان بنانے کیلئے خالص نیت سے یہ ایجنسی لی گئی ہے ۔ کیونکہ ضلع میں مجھے اسکی کمی کابہت زیادہ احساس تھا۔ باہری افراد اس نام پرضلع میں ٹھگی کاکام کرکے فرار ہو جا یا کر تے تھے ۔ وہیں ایجنسی کے ذریعہ دیئے جانے والے پیکج سروسیز (خدمات) اور سہولیات کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی اور حافظ صاحب ساکھ اور اعتماد کومزید استحکام کیلئے ایک مرتبہ عملی طورپرپہل کر کے محسوس کر نے کی اپیل کی۔ دیئے جانے والے پیکج میں جنوری تا اپریل 2019 میں 49 ہزار ایک سو کا آسان ترین پیکج بھی شامل ہے ۔ جبکہ پٹنہ ٹو پٹنہ کو لکاتا سے کو لکاتا اور دہلی سے دہلی کے الگ الگ پیکج اور پھر رمضان پیکج اور اس کی الگ الگ سروسیز شامل ہیں۔ تفصیلی جانکاری کتابستان ٹوڈ ے مارکیٹ بیگو سرائے اس شاخ دفتر کے ذمہ دار حافظ رو ح اللہ صاحب سے رابطہ کیا جا سکتاہے ۔دعائیہ مجلس میں مولانا مفتی محمدشبیر انور قاسمی ، مو لانا پرویز عالم مظاہری ، مو لانا عین الحق امینی قاسمی وغیرہ شامل تھے ۔