دیناناتھ پانڈے کے اہل خانہ سے ملے رگھوور داس

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 15-January-2019

رانچی(معیزالدین  خان): جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ رگھوور داس نے جمشید پور مشرقی اسمبلی حلقہ کے آنجہانی نمائندہ دیناناتھ پانڈے کے اہل خاندان سے مل کر تعزیت کااظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ دنیا سے صرف اسے یاد کرتی ہے جس نے سماج اور ملک کیلئے کچھ کیا ہو۔ انہوں نے کہا کہ عمل سے ہی انسان کی پہچان ہوتی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ دینا ناتھ پانڈے انہی عظیم شخصیتوں میں شامل تھے جو سیاست کے توسط سے عوام کی خدمت کرتے ہیں۔ وہ جن سنگھ کے قیام کے وقت سے ہی جڑے ہوئے تھے اور اسی کی بڑی شکل آج بھارتیہ جنتا پارٹی ہے۔