رسمیں تو اب ہوئی ہیں دپیکا سے شادی بہت پہلے کرچکاتھا، رنویر سنگھ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 21-January-2019

ممبئی۔(یو این این) نامور بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ دپیکا پڈوکون سے کئی سال قبل شادی کرچکے تھے۔حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو میں رنویر سنگھ سے جب یہ پوچھاگیا کہ شادی کے بعد وہ کیسا محسوس کررہے ہیں اور کیا وہ اپنے دوستوں کو بھی شادی کرنے کا مشورہ دیں گے تو انہوں نے کہا شادی کے بعد کی زندگی بہت اچھی اور خوبصورت ہے اور میں اپنے دوستوں اور دیگر لوگوں کو بھی شادی کا مشورہ دوں گا کیونکہ شادی کے بعد زندگی بہت خوبصورت ہوجاتی ہے۔ رنویرسنگھ نے مزید کہا کہ میں ہمارے رشتے کے ابتدائی دنوں میں ہی دپیکا سے شادی کرنے کا فیصلہ کرچکاتھا دپیکا سے ملنے کے بعد مجھے یہ احساس ہوگیا تھا کہ یہی وہ لڑکی ہے جس کے ساتھ میں اپنی پوری زندگی گزارنا چاہتا ہوں۔ ہماری شادی کی رسمیں تو ابھی ہوئی ہیں لیکن دپیکا سے شادی میں اپنے دماغ میں بہت پہلے کرچکاتھا میں صرف اس بات کا انتظار کررہا تھا کہ دپیکا کب شادی کے لیے ذہنی طور پر تیار ہوتی ہیں اور جیسے ہی وہ تیار ہوئیں ہم نے شادی کرلی۔ واضح رہے کہ دپیکا پڈوکون اوررنویر سنگھ گزشتہ 6 برس سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں اور بالی ووڈ کی یہ خوبصورت جوڑی گزشتہ برس نومبر میں شادی کے بندھن میں بندھی تھی۔