رشبھ پنت ‘دھونی کو مانتے ہیں اپنا ہیرو :روی شاستری

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 21-January-2019

میلبو رن(ایجنسی )انڈیا کے چیف کوچ روی شاستری نے ایک انٹرویو میں واضح کردیا کہ دھونی کی جگہ محدود اووروں کے کرکٹ میں لینا ناممکن ہے۔جب سے مہندرسنگھ دھونی کی ہٹنگ پرسوال کھڑے ہوئے ہیں، لوگ رشبھ پنت کو ان کا جانشین بتارہے ہیں۔ پنت نے حال ہی میں آسٹریلیا کے خلاف ٹسٹ سیریز میں شاندارکارکردگی پیش کی تھی۔ ایسے میں کئی لوگوں نے کہا کہ ان کے پاس ونڈے کرکٹ میں بھی ایم ایس دھونی کی جگہ لینے کی قابلیت ہے، لیکن اسی درمیان انڈیا کے چیف کوچ روی شاستری نے ایک انٹرویو میں واضح کردیا کہ دھونی کی جگہ محدود اووروں کے کرکٹ میں لینا ناممکن ہے۔خاص طورپرتب تک جب تک وہ خود ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان نہیں کردیتے۔ مائیکل وان کے ساتھ بات چیت میں شاستری نے یہ بھی کہا کہ رشبھ پنت دھونی کو اپنا ہیرو مانتے ہیں۔ وہ انہیں ایک ایسے کھلاڑی کے طورپرنہیں دیکھتے جو ان کی جگہ ٹیم میں لئے ہوئے ہیں۔ ڈیلی ٹیلی گراف میں شائع خبرکے مطابق شاستری نے کہا “ایم ایس دھونی پنت کے ہیرو ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ ٹسٹ سیریز کے دوران انہوں نے کسی اورسے زیادہ ایم ایس دھونی سے بات چیت کی۔ یہ اچھا ہے جب آپ ایک دوسرے کی عزت کرتے ہو۔ وراٹ کوہلی اورایم ایس دھونی جس اندازمیں ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں، وہ غضب ہے۔ اس طرح سے ڈریسنگ روم میں میرا کام آسان ہوجا تا ہے”۔دھونی نےجمعہ کو کہا کہ ہندوستانی بلے بازی آرڈرمیں وہ کسی مقام کو ترجیح نہیں دیتے اورٹیم کی ضرورت کے مطابق کسی بھی مقام پربلے بازی کرنے کے لئے تیارہیں۔ دھونی کو ‘مین آف دی سیریز منتخب کیا گیا، جنہوں نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ونڈے میں ہندوستان کو 7 وکٹ سے جیت دلاکرٹیم کوسیریزمیں 1-2 سے اپنے نام کرنے میں مدد کی۔عام طورپرچھٹے نمبرپربلے بازی کرنے والے دھونی چوتھے نمبرپربلے بازی کرنے اترے۔ انہوں نے 114 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 6 چوکوں کی مدد سے 87 رن کی ناٹ آوٹ اننگ کھیلی۔