سنڈیکیٹ بینک زونل آفس پٹنہ کاہوٹل پناش میں ورکشاپ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-January-2019

پٹنہ( پرمود پاٹھک) سنڈیکیٹ بینک زونل آفس پٹنہ نے 11/01/19کوہوٹل پناش کے ٹائون ہال میں میٹنگ منعقدکیا۔اس میٹنگ میں مہمان خصوصی کے طور پربینک کے ایکزیکٹیو ڈائریکٹر اجے کھورانہ نے شرکت کی ۔ انہوںنے اپنے خطاب میںملازمین سے ایم ایس ایم آئی خردرہ ،ہائوسنگ لون ، ایگریکلچر لون اورمدرااسکیم کے تحت زیادہ سے زیادہ لون مہیاکرنے کی بات کہی ۔ انہوںنے مزید کہاکہ اچھے صارفین میں بینکنگ ڈیجیٹل چینل کوتقویت پہنچانے کی بات ہونی چاہئے۔انہوںنے سبھی اسٹاف کارکنان کوبہترکنزیومرریلیشن سہولت کےلئے بھی ہدایت دی۔انہوں نے سبھی سوشیل ویلفیئر کے شعبے میں مضبوط حصہ داری دکھانے اوراپنے صارفین کے تعداد کوبڑھانے کی بات کی ۔ ایکزیکٹیوڈائریکٹر نے اپنے خطاب میں سبھی اسٹاف کوبینک کے1925سے اب تک کے سنہری کامیابی کے بارے میں ذکر کیا۔ ہندوستان سمیت دیگر ممالک (لندن) پورے ملک میںبینک کی کل4020 شاخیں اور4476اے ٹی ایم ہیں ۔ بینک کی دنیامیں سنڈیکیٹ بینک پہلا بینک ہے جس نے سی بی ایس بینکنگ کومتعارف کرایا۔ دیہی علاقوں میں بینکنگ خدمات کرنے کےلئے 1975میں پرتھما گرامین بینک نام کاعلاقائی گرامین بینک کھولنے والاپہلا بینک ہے ۔ اس تقریب میں پٹنہ حلقہ کے کل67برانچز میں سے 458 اسٹاف ملازمین نے حصہ لیااور صارفین کو ان کی ضرورت کے مطابق خدمات دینے کی بھی عہد کودہرایا۔