ضلع میں چل رہی ہے خسرہ اور روبیلاٹیکاری مہم

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-January-2019

سہسرام، (انجم ایڈوکیٹ) ضلع میں 15 جنوری سے شروع ہوا خسرہ اور روبیلاٹیکاکاری تحریک پورے جذبہ کے ساتھ چلائے جارہے ہیں۔ سبھی سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں اور مدرسوں میں پڑھنے والے طلبا وطالبات کے ٹیکہ کاری کا کام جاری ہے۔ ضلع کلکٹرپنکج دکچھت نے یہ اعلانیہ جاری کر کہا تھا کہ لگاتار پانچ ہفتے تک مذکورہ سلسلے چلتے رہیں گے اور نو ماہ سے 15 سال تک کے بچوں کوٹیکاکاری ضرور ہونی چاہئے۔ جس سے مستقبل میں ہونے والی مہلک بیماریوں سے لوگ بچ سکیں۔ خصوصا صد فیصد بچوں کے لئے یہ منصوبہ تیار ہے۔ ضلع انیمیشن آفیسر آر پی ساہو نے اس ضمن میں بتایا کہ یہ ٹیکا پوے طور پر محافظت سے منسلک ہے۔ اور پیداری بھی کوئی بھی شخص کسی بھی افواہ میں نہ پڑیں یہ الگ بات ہے انجکشن کے ڈر سے بچے بھاگ گئے ہیں۔ جن سبھی کو ہمت دلانا چاہئے۔ ایک فائل سے دس بچوں کو ٹیکا دیاجائے گا۔ سبھی اس بات سے بھی مطمئن رہیں کہ یونیسیف کے ایس ایم سی امجد اقبال ساگر نے بتایا کہ اسکولوں میں ٹیم کی دیکھ ریکھ میں تحریک چل رہی ہے۔ اس کے علاوہ صدر اسپتال میں ہر روز خسرہ اور روبیلا کاٹیکا لگایاجارہا ہے۔ اب تک چالس ہزار سے زائد بچوں کوٹیکالگایا جاچکا ہے۔ تحریک پرپوری طرح سے نظر رکھی جارہی ہے۔ اسکولوں میں گارجین میٹننگ کر کے ٹیکاکاری سے متعلق معلومات دی جارہی ہے۔