عظیم اتحاد کی چٹانی ایکتا سے مودی اور نتیش میں بے چینی :شیو چندر رام

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-January-2019

سمستی پور،(فیروز عالم) بہار سرکار کے سابق وزیر و یوا راجد کے سابق صوبائی صدر شیو چندر رام نے وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ بولتے ہوئے کہا ہے کہ امن چھین لینگے، چین چھین لینگے ، آئین سے چھیڑ چھاڑ کیا تو کفن چھین لینگے ۔ مسٹر رام آج راشٹریہ جنتا دل ایس سی ۔ایس ٹی سیل کی جانب سے مقامی تائون ہال میں منعقد کارکن سمیلن کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف بھاجپا آئین بنانے والے اانجہانی بھیم رائو کا آدم کش مجمہ بنواتے ہیں اور اس پر گلپوشی کر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں لیکن دوسری طرف انکے بنائے گئے آئین کے ساتھ کھلواڑ کرتے ہیں یہ دوہری ذہنیت نہیں چلیگا ۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ عظیم اتحاد کے چٹانی ایکتا سے مودی اور نتیش کمار میں زبردست بے چینی دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ عوام سب دیکھ اور سمجھ رہی ہے ۔ 2019میں این ڈی اے سفرا صاف ہو جائیگا ۔اسی طرح بہار سرکار کے سابق وزیر آلوک کمار مہتہ نے کہا کہ آج ملک کافی خراب دور سے گذر رہا ہے اور اسکے لئے جہاں مرکز میں نریندر مودی اور بہار میں نتیش کمار ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ راجد کارکنان مرکز اور ریاستی حکومت کی ناقص کارگذاریوں سے عام عوام کو واقف کرانے کا کام کریں ۔جلسہ کو ارکان اسمبلی اختر السلام شاہین، اجیا یادو، سابق رکن قانون ساز کائونسل محترمہ روما بھارتی، راجد کے صوبائی جنرل سکریٹری فیض الرحمن فیض کے علاوہ مونیشور سنگھ، پریم پرکاش شرما، نسیم عبد اللہ انصاری، رام وینود پاسوان، محمد کبر علی، للن یادو، ممتا دیوی، روشن یادو، راکیش کمار ٹھاکر وغیرہ نے خطاب کیا ۔ اس قبل سیل کے ضلع صدر پرمود رام نے آئے ہوئے مہمانوں کا متھلا کی رسم کے مطابق پاگ اور مالا پہناکر اعزاز بخشا ۔