غازی پور ہی سے لڑونگا لوک سبھا الیکشن:منوج سنہا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 19-January-2019

وارانسی،(ایجنسی): وزیر مملکت برائے ریلوے منوج سنہا نے لوک سبھا انتخابات میں غازی پور سے ہی الیکشن لڑنے کی بات کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غازی پور سے ٹکٹ نہیں ملا تو الیکشن نہیں لڑیں گے۔جمعہ کو شہر میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران مرکزی وزیر نے ریاست کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے ڈیڑھ سال سے زیادہ کی مدت کی تعریف کر کہا کہ آج پوری ریاست میں کسانوں کو فصل کی کٹائی اور آب پاشی کے لئے شب بیداری نہیں کرنا پڑ رہی ہے۔ گاؤں کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار گیہوں اور دھان کی 17 گنا زیادہ خریداری ہوئی ہے۔این آر آئی بھارتی کانفرنس میں مقامی میڈیا کو نظر اندازکئے جانے سے متعلق سوال پر ریلوے وزیر نے کہا کہ وزیر خارجہ سشما سوراج سے بات کر کے مقامی میڈیا کو بھی اس میں شرکت کا مکمل موقع دیا جائے گا۔ ہندی ادب کے نامور ادیب بھارتیندہرش چندر پر ڈاک ٹکٹ جاری کرنے کے سوال پر مرکزی وزیر نے کہا کہ اگر کوئی ادارہ اس کے لئے پہل کرتا ہے تو میرے لئے بھی خوش قسمتی ہوگی۔